
کوئٹہ: ہیڈکوارٹرفرنٹیئر کور بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکیورٹی کانفرنس کا انعقادہوا۔ کانفرنس میں ایف سی ،سول انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں کوئٹہ شہرکی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرفرنٹےئرکور بلوچستان میں کوئٹہ شہرمیں امن وامان کے حوالے سے سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔