کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی موڈ کے تحت ایک اور اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ جمعہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
Posts By: ,س، سلام
حکومت کا عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے مسلسل دوسری بار عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
تیل قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں عوام کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں ، بی این پی ۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کیاکہ یہ اقدام کو عوام کیساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔
محمود خان اچکزئی کی افغان طا لبان سے پشتون جر گے کے انعقاد کا مطالبہ ۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پشتون علاقوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بقا کیلئے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے ،تمام قوموں کو ان کے وسائل کا مالک تسلیم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی عدم رہائی کیخلاف پشتون خواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام نکالی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یہ ریلی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے شروع ہو کر باچا خان چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔
بلوچستان ،پاسکو گوداموں میں پڑی گندم سیلاب کی نذر، صوبے میں آٹا بحران شدید
کوئٹہ: بلوچستان میں ایک طرف گندم اور آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے تو دوسری جانب جعفراباد کے علاقوں اوستہ محمد اور ڈِیرہ اللہ یار میں پاسکو کے گوداموں میں پڑی گندم کی سینکڑوں بوریاں سیلابی پانی کے باعث سڑگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث جہاں دیگر املاک کو نقصان پہنچا وہاں محکمہ خوراک کے گندم بھی متاثر ہوئے ہیں ، ضلع جعفر اباد کے علاقوں اوستہ محمد اور ڈیرہ اللہ یار کے گوداموں میں کھلے آسمان تلے رکھے پاسکو کی سینکڑوں بوری گندم سیلابی پانی کی نذر ہونے کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے ۔
مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پورا بلوچستان متاثر ہے ،بی این پی کیچ
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پورا بلوچستان شدید مالی وجانی نقصانات میں دوچار ہوچکاہے ان نقصانات اور سرکار کی عدم توجہی کے سب متاثرین بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ضلع کیچ کل پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہے ان پانچ تحصیلوں کو حالیہ بارشوں نے شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے مکران کھجور کی پیدوار کے حساب سے پورے پاکستان میں دوسرے نمبر پرہے مکران کی کھجور کی 90فیصد حصہ متاثر ہوکرناکارہ ہوچکے ہیں جس سے زمینداروں اورکاشتکاروں کو اربو ں روپے کا نقصان ہوچکاہے جبکہ حکومت اور دیگر اداروں کی طرف سے جورپورٹ جاری ہوئے ہیں ان کے مطابق ان دو اضلاع (تربت / پنجگور) میں کھجور کی مجموعی پیدوارمیں 90فیصد کمی کا خدشہ ہے کیچ اور پنجگور میں سالانہ 246103 ٹن(دو لاکھ چیالیس ہزار ایک سوتین ٹن) کھجور پیداہوتی ہے جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کل مبلغ 250000000/ کلو(پچیس کروڑ کلو)کھجور پیداہوتی ہے
چوتھے روز بھی اساتذہ رہنمائوں کا تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری
کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن(آئینی) بلوچستان تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کیلئے آج چوتھے روز بھی اساتذہ رہنمائوں کا تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہا شدید گرمی کی وجہ سے اساتذہ کی طبیعت ناساز، سردرد، بخار، اور قے آنے کی وجہ انہیں وقتا فوقتا طبی امدادی اور ڈرپ لگائے گئے۔
بلوچستان میں سیلاب سے 10 ہزار گھرجزوی تباہ ہوئے: عبدالعزیز عقیلی
چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے بلوچستان میں 6077 مکمل اور 10 ہزار سے زائد گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
مارٹر حملے کیخلاف تربت و تمپ میں احتجاجی ریلیاں و مظا ہر ے
تربت: تمپ پنجوئے ڈن میں سیکورٹی فورسزکی مبینہ مارٹرحملے کے خلاف تربت سول سوسائٹی اور حق دوتحریک کی جانب سے تربت پریس کلب روڈ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں واقعے کے خلاف درج نعروں پرمبنی پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔
زیارت سے اغواء لیفٹینٹ کرنل لئیق مرزا بیگ فائرنگ میں شہید فورسز کی کا رروائی سے دو دہشتگرد ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر
کوئٹہ: زیارت سے اغواء ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لیئق مرزا بیگ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید، سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12اور 13جولائی کی درمیانی شب 10سے 12دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ مین فرائض سرانجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ور انکے کزن عمر جاوید کو زیارت میں قائد اعظم ریز یڈنسی سے کوئٹہ واپسی پر ورچوم کے مقام پر اغواء کرلیا آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعقب شروع کیا جنہوں نے انہیں مانگی ڈیم کے علاقے میں انکے ٹھکانوں کی جانب جاتے ہوئے ٹریس کیا