کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 1940 کی قرارداد1973 کے آئین اورخان قلات اور محمد علی جناح کے درمیان ہونے والے معاہدہ پر عملدارآمد کیا جائے ، ادارے اپنے اپنے آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں تو پاکستان کے کئی مسائل حل ہوں گے،یہ بات انہوںنے گزشتہ روز مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمہ اور اقبالستان موومنٹ کے زیر اہتمام شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کے تعاون سے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان میں معاہدہ عمرانی کا امکانی مستقبل کیا ہے کے عنوان سے منعقدہ مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Posts By: اسپورٹس رپورٹر
مسلم کلب چمن نے یوفون 4Gبلوچستان فٹبال کپ جیت لیا
کوئٹہ: مسلم کلب چمن نے بلوچ کلب کوئٹہ کو فائنل میچ میں شکست دے کر یوفون 4G بلوچستان فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ہزاروں فٹ بال شائقین نے ایوب اسٹیڈیم میں دیکھا جبکہ ملک بھر میں موجود لاکھوں دیگر شائقین نے یہ مناظر براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس پر دیکھے۔ مسلم کلب چمن نے آغاز ہی سے میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھی۔ مسلم کلب چمن کے کھلاڑی محمد حنیف نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہی مخالف ٹیم کی دفاعی لائن عبور کرتے ہوئے گول اسکو ر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس، پی ایس ڈی پی میں تمام اضلاع کو یکساں فنڈز فراہمی سمیت مختلف قرارداد یں منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 29تا 40پر فوری عملدآمد، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں تمام اضلاع کو یکساں فنڈز کی فراہمی ،کوئٹہ پشین ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے اضلاع میں زرعی اراضیات اور مکانات و دکانات کے مالکان متاثرین کی تشویش کے خاتمے، میروائس خان کے قاتلوںکی گرفتاری سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرارداد یں منظور کرلی گئیں۔
آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے صوبے پردورس نتائج مرتب ہوں گے، لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ صوبے کے کھلاڑی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں، بلوچستان پاکستان میں ہاکی کو لیڈکرے گا، سترہ سال بعد کوئٹہ میں 23 مارچ سے ہونے والے آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے صوبے پردورس نتائج مرتب ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط، 3 وکٹ پر 286 رنز بنالیے
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کے اختتام تک 3 وکٹ پر 286 رنز بنالیے ہیں۔
بلیدہ کرکٹ بورڈ کی ڈی سی کیچ سے ملاقات،سپورٹس کمپلکس کی تعمیر اور سپورٹس فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی
تربت:بلیدہ کرکٹ بورڈ نے ضلعی انتظامیہ سے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تعاون کی اپیلکی۔جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے سپورٹس کمپلکس کی تعمیر اور سپورٹس کے فنڈز کی فراہمی کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گذشتہ روز چیئرمین ظریف رند کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی سے ملاقات کی جن میں بلیدہ کرکٹ ٹیموں کے کپتان و نمائندگان شریک بھی تھے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بلیدہ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بلیدہ کو دہائیوں سے محروم رکھنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی، حکومت بلوچستان
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق مذید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،
کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے، بسمہ معروف
لاہور: پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نتائج اچھے نہ ہونے کے باوجود ہماری پرفارمنس بہتری کی جانب گامزن ہے۔
کوئٹہ،اسکریب کے 80 کو دام سیل
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے ا سکریب کے 80 گودام سیل کردیئے گوداموں کیخلاف کارروائی انوائرمنٹ پروٹیکشن کے تحت میں لائی گئی ۔
نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیلئے اسپورٹس کی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے
کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین سابقہ سینیٹر نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جلد ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ۔ کوشش ہے نوجوانوں کی توجہ کھیلوں کی جانب مبذول کراکے ویران کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ سے آباد کریں ۔