ہمارے ہاں لوگ زیادہ ہیں اور انٹرنیٹ کم اس لیے رفتار سست ہوجاتی ہے، وزیر مملکت آئی ٹی

Posted by & filed under اہم خبریں.

  اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہمارا انٹرنیٹ سستا ترین ہے ہمارے ہاں لوگ زیادہ ہیں اور انٹرنیٹ اتنا زیادہ ہے نہیں اس لیے رفتار سست ہوجاتی ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں.

قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمان والا گورنمنٹ ماڈل سکول میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خاتون کی جان لے گیا، پیسے لینے آنے والی خاتون دھکم پیل سے حبس اور گرمی کے باعث جان کی بازی ہار گئی

ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں،چیف جسٹس

Posted by & filed under اہم خبریں.

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے۔

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک مزاحمتی تحریک بن جائے گی۔

بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں۔