ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں: وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ  مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں اور کچھ ملکی اخراجات ضرورت کے تحت بڑھائے۔

پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں نمایاں اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق بڑھتے قرضوں اور بلند شرح سود کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کی لاگت میں اضافہ ہوا، سود ادائیگیوں کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں دوگنا ہو کر تقریبا 8 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ارسا نے کراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکارہے اور منصوبے کا تخمینہ 200  ارب تک پہنچ چکاہے۔

16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں.

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔

ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

پاک بھارت جنگ بندی کو امن نہ سمجھا جائے، یہ انتہائی نازک اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے: شیری رحمان

Posted by & filed under اہم خبریں.

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا حالیہ 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا، جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا، یہ جنگ بھارت کی اس اسٹریٹجی کا حصہ ہے جو خطے کو بالی وڈ طرز کی کشیدگی میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے۔