پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات شروع، اعلیٰ سطح کی کمیٹی فعال

Posted by & filed under اہم خبریں.

 ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت پورے وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی پورے پاکستان کے لیے فعال کر دی گئی ہے، کمیٹی افغان شہریوں کی وطن واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور سعودی عرب جانے والے پاکستانی فقیروں کا خاتمہ کرے گی۔

قرضوں کا خاتمہ اور معاشی استحکام لمبی جدوجہد، محنت کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کریگا: وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے قرضوں کو ختم کرنا اور ترقی کا راستہ بنانا ہے، ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک لمبی جدوجہد ہے لیکن انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔

ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اورتجارتی پابندیاں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں: وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اور تجارتی پابندیوں کا سامنا  انہیں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے ، تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پراپرٹی ٹیکس اور بجلی نرخوں میں کمی کی اجازت سے انکار کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ پھر کھٹائی کا شکارہو گیا، آئی ایم ایف نے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست پر تحفظات کا اظہارکر دیا۔ ذرائع کے مطابق تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی نہ کرنے اور گندم کی خریداری میں مداخلت روکنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کرانی ہوں گی۔

امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھنے لگے، مسلم طالبات پر حملہ، حجاب اتار دیے گئے

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر واٹربری میں اسلامو فوبیا کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ساتویں جماعت کی 2 مسلم طالبات پر تشدد کیا گیا اور ان کے حجاب زبردستی اتار دیے گئے۔