اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔
پشاور: اسلام آباد دھرنے میں کنٹینر،گاڑیوں اور ساؤنڈ سسٹم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں نایاب جنگلی حیات کو بے دردی سے مارنے کی اطلاعات ہیں،غیر قانونی شکار میں ملوث شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے میں نایاب جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ اور استحکام کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی،اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری فاریسٹ نور احمد پرکانی اور دیگر متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔ اجلاس کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کی جانب سے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال پورے کریں گے تو پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
Posted by ویب ڈیسک & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل گئی جس کے بعد آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزارت خوراک کے 16 ذیلی اداروں کو ختم، صوبوں میں منتقل اور انضمام کی پالیسی منظور کرتے ہوئے وزارت کے 7 اداروں کو ختم کرنے اور 9 اداروں کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ میں کئی جرائم کا ذکر بھی موجود ہے، ایکٹ کے مطابق تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہوگا، سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے۔