بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اہم ساختی بینچ مارک کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی لچک نہ دکھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس کی فراہمی پر خاطر خواہ لیوی عائد کرے، تاکہ گرڈ پاور اور ان کی اندرون ملک بجلی کی پیداوار کے درمیان کسی بھی لاگت کے فوائد کو ختم کیا جاسکے۔