حکومتی اخراجات کم کر رہے ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی گئیں، وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ایسی خالی اسامیاں جن پر ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی تھیں، ان میں سے 60 فیصد کو ختم کر دیا گیا، جن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے، اب ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں، 2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا، عطا تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر و اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں، 2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا، انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی ہے، دنیا کا سستا ترین انٹرنیٹ ہمارے ملک میں ہے۔

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، فوجی آپریشن کا فیصلہ مسترد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کرم میں بگن کے مقام پر ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چھاپوں کے دوران شرپسند رحمان کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد حملے میں گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ علاقے میں دوماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور اشفاق خان کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔