کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف

Posted by & filed under اہم خبریں.

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کےمطابق کُرم میں ہرحال میں امن یقینی بنایاجائےگا اور امن دشمنوں سے ہرحال میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر پیپلز پارٹی کی پھر حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

پشاور میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق، ایک زخمی

Posted by & filed under پاکستان.

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے درالحکومت دمشق میں نئی شامی حکومت کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ بات چیت میں اقتدار کی پرامن اور جامع منتقلی پر زور دیا ہے۔