فورسز قربانیوں کا ذکر تو زور شور سے کرتی ہیں، دہشتگردی بڑھتی چلی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

Posted by & filed under اہم خبریں.

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ریاستی مشینری اور سرکاری فورسز قیام امن کے لیے اپنی کوششوں اور قربانیوں کا ذکر تو نہایت زور شور سے کرتے ہیں لیکن عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں ہوتا۔

عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش

Posted by & filed under اہم خبریں.

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تاریخی تعیناتی، 800 سے زائد ٹوماہاک میزائل حملے کے لیے تیار

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسرائیلی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ایران سے جاری تنازع کے باعث مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج کی تعداد اس ہفتے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد برس گزشتہ جون میں ایران کے خلاف کی گئی کارروائی سے زیادہ ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریبا 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔نئے نرخنامے کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے،جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا پہنچا ہے۔ گزشتہ روز بارش اور برفباری کے بعد شام سے یخ بستہ سائبیرین ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کے محتاج نہیں،احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر جواب

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تقریر پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی سلامتی پرکسی سے درس لینے کے محتاج نہیں ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کا گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر، ہر دکان دار کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے نے پورے ملک کو غمگین کر دیا، میں آج اس ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ہوگا، اس واقعے میں ٹوٹل 88 مسنگ لوگ رپورٹ ہوئے ان میں سے کچھ کی رپیٹیشن ہوئی 82 کا عدد درست تھا، اس وقت تک 67 باڈیز برآمد ہوچکی ہیں اور اب بھی 15 لوگ لاپتا ہیں جب کہ 15 لوگوں کی ڈی این اے ہوچکا ہے اور 52 لوگوں کا ڈی این اے پراسس چل رہا ہے باڈیز کی شناخت کروا کہ کہ لواحقین لے حوالے کی جائیں گی۔