چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے متبادل پلان دیے جانے کا امکان

Posted by & filed under کھیل.

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کا تجویز کردہ متبادل پلان دیے جانے کا امکان ہے، یہ پلان برابری کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے گا جسے پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے کا نام دیا جائے گا، نئے فارمولا کے تحت پاک بھارت میچز اگلے تین سال کیلیے نیوٹرل مقام دبئی میں ہوں گے۔

پاکستان میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں، شزا فاطمہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا، ایکس کی بندش کا مطلب اظہار آزادی رائے پر پابندی ہرگز نہیں۔

گنڈا پور کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی: مشیر اطلاعات کے پی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف کا کہنا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کےلئے مفت انسولین کی فراہمی کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ سامنے آگیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرٹاپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں، پراسیکیوشن بہترکام کررہی ہےانھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار قرار دے دیا جب کہ عدالت نے عمران خان کی ہنگامہ آرائی کے وقت زیر حراست ہونے کی دلیل بے وزن قرار دے دی۔