ایران کی مذہبی حکومت کے خاتمے کا امکان موجود ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےخبررساں ادارےکوانٹرویودیتےہوئےکہا ہےکہ مظاہروں کےباعث تہران کی حکومت گرسکتی ہے،ایرانی اپوزیشن رہنمارضا پہلوی اچھے انسان لگتےہیں،وہ اچھے لگتےہیں،مگرمجھے نہیں معلوم کہ وہ ایران میں کیسےقبول کیےجائیں گے،یقین نہیں کہ ایرانی عوام رضا پہلوی کی قیادت قبول کریں گے یا نہیں، امریکی صدر نےرضا پہلوی کی کھل کر حمایت سے گریز کیا۔

پاکستان ایران کیخلاف اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کے مؤقف پر کاربند ہے، دفتر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ہفتہ وار بریفننگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے  بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو امیر قطر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسی طرح نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے بھی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران کا انتباہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایران نے امریکا کو واضح انتباہ دیتے ہوئے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران میں مداخلت کی تو خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے جائیں گے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں: بلاول بھٹو

Posted by & filed under اہم خبریں.

مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے کیمپس تھر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔ 

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کا معاہدہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت اور مالیاتی نظام کو جدید بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت موجود تھی۔