
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے، جو پاکستانی عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، اپنی سیاسی منزل حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سازش کو کامیاب کرنے کے لیے پاکستان کے عوام کو شہید کیا جارہا ہے، کبھی خیبرپختونخوا میں رمضان کے مہینے میں کسی مسجد میں خودکش دھماکے سے لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے، کبھی بلوچستان میں گولی چلا کر مزدور کو شہید کیا جاتا ہے۔