کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں نیشنل پارٹی کی قیادت نے پی بی 44 کے ضمنی انتخابات میں اتحاد سے متعلق گفت و شنید کی
فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپ کے دوران مزید 4 صہیونی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 376 ہوگئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اتوار کی شام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) میں خلل کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کمرشل صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وی پی اینز کو رجسٹر کرکے اپنے آئی پی ایڈریسز کو وائٹ لسٹ کریں۔
کوئٹہ:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخص ٹراما سینٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ٹراما سینٹر ذرائع کے مطابق 9 نومبر کو ہونے والے ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا محمد سلیم گزشتہ روز ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی تا حال 10 زخمی ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے یاد رہے کہ خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں خواتین سمیت 27 افراد جاں جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 27 تحصیلیں ایسی ہیں جہاں نادرا کے دفاتر ہی موجود نہیں ہیں۔