اسلام آباد : باجوڑ، خیبر ہر جگہ بچوں کو مارا جارہا ہے یہ قتل عام نہیں چلے گا، ملک میں آئین بحال کیا جائے،پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنایا جائے، جو بھی ادار ے اس جعلی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں یہ آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، پشتون ،بلوچ ، سندھی ، پنجابی وہ کہتے ہیںہماری دھرتی پر ہمارا حق ہماری حکمرانی ہونی چاہیے یہ ان سب کا حق ہے ۔ غزہ کا مسئلہ صرف اسرائیل اور امریکہ حل نہیں کرسکتے سارے جہاں کا مسئلہ ہے۔