اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ملزم کو23 اکتوبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔



’سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سال کیلئے ہو گی ‘ حکومتی آئینی مسودہ

| وقتِ اشاعت :  


حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیا ،جس میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تین سینیئر ترین ججز میں سے کرے گی ۔



کرپشن، سرخ فیتہ، کمزور کاروباری ماحول  پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے، آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرپشن، سرخ فیتے اورکمزور کاروباری ماحول کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔ حکومت نے کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرا دی۔ ارکان پارلیمنٹ کی طرزپر تمام سینئر بیوروکریٹس کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کیئے جائیں گے۔ نیب کو بھی ختم کرنے کے بجائے زیادہ مؤثر اور بااختیار بنایا جائے گا۔



ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام ہڑتال کی تنبیہ بھی دیدی۔