اساتذہ کے پانچ تنظیموں کا بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں سکول اور کالج اساتذہ کی پانچ تنظیموں اور آل پاکستان کلرکس ایسوس ایشن کے دونوں دھڑوں نے بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر آئینی و جمہوری احتجاج کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کی آڑ میں محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاران سے ان کاجمہوری حق چھیننے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



خالد لانگو کرپشن کیس،برآمد رقم کا چیک وزیراعلیٰ کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں برآمد ہونے والے 46,25,75,736روپے کا چیک بلوچستان حکومت کے سپرد کردیا ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے چیک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سپرد کیا ۔مذکورہ رقم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کے کرپشن اسکینڈل میں برآمد کی گئی تھی۔



بلوچستان حکومت کااساتذہ کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کیلئے تعلیمی ایکٹ 2018 متعارف کرادیا گیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی ۔



بلوچستا ن کے لوگ ناراض نہیں ، بھارت فنڈڈ دہشتگرد صوبے میں سر گرم ہیں ،اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے شرائط کے انتظار سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ ہمیں یہ ضروری لگ رہے تھے۔



ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد، ڈی جی ایف آئی اے طلب

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور خیبرپختون خوا حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔



اسلم کرد کو خراج تحسین پیش،بلوچستان کے ساحل و سائل پر حق و اختیار کی جدوجہد جاری رہیگی،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ممتازنامور قوم وطن دوست ترقی پسند سیاسی رہنماء اور بی این پی کے بانی میر اسلم جان کرد کے ساتھیوں برسی کی مناسبت پر بی این پی کوئٹہ کی جانب سے کرد ہاؤس نیو الگیلانی روڈ کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا صدارت میر اسلم جان کرد مرحوم کے تصویر سے کرائی گئی پروگرام کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر میر مراد مینگل تھے ۔



بلوچستان میں گیس 28فیصد پیدا ، 15فیصد استعمال ہوتا ہے ، ملک میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، حکومت 

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی مگر پریشر کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ، بلوچستان میں گیس 28فیصد پیدا ہوتی جبکہ وہ 15فیصد استعمال کرتے ہیں ، آبادیاں دور ہونے کی وجہ سے ان کو ایل پی جی مکس گیس فراہم کی جائیگی ۔



کوئٹہ، مستونگ، قلات، نوشکی میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے، آغا حسن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم کی توجہ سریاب ‘ مستونگ ‘ قلات ‘ نوشکی میں گیس پریشر میں کمی پر مبذول کراتے ہوئے کہا ہے۔