کراچی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بندش بلوچستان کی وجہ سے ہے،امین راجپوت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر امین راجپورت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں سی این پی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی بلوچستان کا احساس ہے تاہم سردی کی وجہ سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔



اساتذہ کے پانچ تنظیموں کا بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں سکول اور کالج اساتذہ کی پانچ تنظیموں اور آل پاکستان کلرکس ایسوس ایشن کے دونوں دھڑوں نے بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر آئینی و جمہوری احتجاج کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کی آڑ میں محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاران سے ان کاجمہوری حق چھیننے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



خالد لانگو کرپشن کیس،برآمد رقم کا چیک وزیراعلیٰ کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں برآمد ہونے والے 46,25,75,736روپے کا چیک بلوچستان حکومت کے سپرد کردیا ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے چیک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سپرد کیا ۔مذکورہ رقم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کے کرپشن اسکینڈل میں برآمد کی گئی تھی۔



بلوچستان حکومت کااساتذہ کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کیلئے تعلیمی ایکٹ 2018 متعارف کرادیا گیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی ۔



بلوچستا ن کے لوگ ناراض نہیں ، بھارت فنڈڈ دہشتگرد صوبے میں سر گرم ہیں ،اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے شرائط کے انتظار سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ ہمیں یہ ضروری لگ رہے تھے۔



ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد، ڈی جی ایف آئی اے طلب

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور خیبرپختون خوا حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔