کیچ ضمنی لیکشن، بی این پی کے جمیل دشتی کو برتر حاصل، اختر مینگل کا کار کنوں کو مبارکباد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار جمیل دشتی کو برتری حاصل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار لالہ رشید دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔



کوئٹہ،حج متاثرین کا اپنی رقم کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ مذہبی امورکی نااہلی کے باعث درجنوں شہری جج کی سعادت سے محروم ہوگئے۔ اب حج کی مد میں جمع کرائے گئے کروڑوں روپے بینک سے نکالنا بھی امتحان بن گیا۔ متاثرہ افراد نے رقم کی واپسی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نجی بینک اور محکمہ مذہبی امور کے حکام کے خلاف نعرے لگائے۔



تنظیم کے لاپتہ رہنماؤں کو بازیا ب کرایا جائے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جونیئر وائس چیئرپرسن سعدیہ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ 5دسمبرکی شام کوئٹہ کے جناح روڈسے تنظیم کے چیئرمین ظریف رند، سیکریٹری جنرل چنگیزبلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ کو تنظیم کے دیگرتین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طوپر لاپتہ کیاگیا ہے،ان کی مبینہ گمشدگی طلباء کو پرامن جمہوری اورآئینی جدوجہدسے ہٹانے کی سازش ہے۔



پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،کمشنر کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک اورتعاون سے اقدامات اٹھائیں،کوئٹہ بلاک میں پولیو کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے معاشرے کے تمام اکائیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے اور پولیو کے قطروں سے انکاری افراد کو قائل کرنے کیلئے علماء کرام،معتبرین اور مشران کی مدد حاصل کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔



جرمنی نے ملک میں بڑھتے جرائم کا ذمہ دار افغان مہاجرین کو قرار دے دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


برلن: ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر جرمن حکام نے ایک بار پھر افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی افغان تارکین وطن کے ایک گروہ کو جرمنی سے افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا تھا، جبکہ حکام نے دیگر مہاجرین کو بھی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔