
کوئٹہ: پلاسٹک بیگز کے استعمال اور خریدوفروخت کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ماحولیات کا تحفظ کسی ایک ادارے نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمن ملا خیل نے ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت اور ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر حکومت بلوچستان ایکٹ 2023 کے تحت پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔