سنجدے کان حادثہ،جاں بحق تمام کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں گیس دھماکے کے بعد کان بیٹھ جانے کے حادثے کے پانچ روز بعد ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیاحادثے میں جان بحق تمام 18 کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ محکمہ معدنیات نے متاثرہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔



ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 12 نکات پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد: پاکستان دورے پرآئے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد نے3ماہ میں پاکستان کو12 نکات پر مکمل عملدرآمد کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے جس میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقوم کا پتہ چلانے اور ان کی منتقلی روکنے، منی لانڈرنگ کے خلاف برسرپیکار اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار مزید بڑھانے، منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے موثر وفعال جامع طریقہ کار وضع کرنے، ٹیررفنانسنگ کیخلاف مزیدموثر میکانزم بنانے اور زیادہ موثر قانون سازی کے اہداف حاصل کرنا شامل ہے۔



محمود خان پختونخواء ،مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ،قدوس بزنجو بلوچستان اور پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ و سابق ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے سپیکر منتخب تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے اپنے پہلے خطاب میں میر عبدالقدس بزنجو نے ایوان کو غیر جانبداری کے ساتھ چلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی کی روایات کو پامال نہیں کریں گے اراکین سے بھی یہی توقع ہے کہ وہ ایوان کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے۔



مجلس عمل انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے خلا ف بھر پور احتجاج کریگی، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اسلام آباد: عوام نے جس جزبے سے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیا وہ قابل تحسین ہے لیکن عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام اور ووٹ کی تقدوس کے توہین کی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کریں گے ۔