سانحہ پولیس سینٹر ،آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کیخلاف پشتونخوا میپ اور انجمن تاجران نے الگ الگ آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کر دی، تفصیلات کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی کے وحشیانہ حملے میں صوبے کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیس کے سینکڑوں نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کو 8اگست کے بعد ایک اور عظیم قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے اس وحشیانہ اقدام کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔



کارکردگی بہتربنائیں ورنہ کہیں اورکام ڈھونڈیں؛ مراد علی شاہ کی سرکاری افسران کو وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔



پشاور میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخو اکے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔



سانحہ سول ہسپتال،ملزمان سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے نقد رقم کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے آٹھ اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کاروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خودکش حملہ آور کے چارمبینہ سہولت کاروں کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ یہ افراد سول اسپتال اور اس سے ملحقہ جناح روڈ اور قریبی علاقوں میں مشتبہ حالت میں دیکھے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ان مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے



جعلی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائی جاری ،درجنوں میڈیکل اسٹورز سیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائی جاری تاہم بہت سے علاقوں میں یہ حکام نے تاحال کوئی کارروائی نہیں،گزشتہ چار روز کے دوران صوبائی دور حکومت میں50 میڈیکل اسٹور سیل جبکہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے



پشتونوں کو کل حقوق جبکہ آج بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ،اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون تاریخ کے انتہائی نازک اور بدترین حالات سے گزر رہا ہے ، کل ہم حقوق کی بات کرتے تھے آج ہمیں بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پشتونخوا وطن میں ڈر ، خوف وحشت طاری کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ پشتون دہشت گرد ، انتہا پسند ، رجعت پسند ہے اس غلط مفروضے کی بنیاد پر دنیا جہاں سے مراعات اور مفادات بالادست پنجاب کے اشرافیہ کے حصے میں آئی اور پشتون آگ خاک و خون میں لت پت ہو کر دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا