دہشت گرد عناصر کےدباؤ کی وجہ سےسبی میلہ منسوخ نہیں کیا جاسکتا، فرید رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرید خان رئیسانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خوف یا دباؤ کی وجہ سے صدیوں پرانی ثقافتی اور تاریخی روایت سبی میلہ کو کسی صورت منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ سبی میلہ بلوچستان کی تہذیب، ثقافت اور عوامی یکجہتی کی علامت ہے،



کھلی کچہری میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہاہے ،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں صوبے بھر میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں عارضی بنیادوں پر اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تعیناتیوں، صوبے میں آٹے کی دستیابی، پرائس کنٹرول، کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کا حل سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔



بلوچستان میں میرے کسی بہن بھائی کا خون بہا تو تمہاری نسلیں تباہ کردیں گے گورنر سندھ کا بھارت کو تنبیہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑے گے نہیں، تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔



بلوچستان میں علیحدگی پسندوں، سرکاری افسران اور قبائلی عمائدین کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، مزید فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جغرافیے کی وجہ سے وہاں بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا 40 فیصد سے زیادہ رقبہ بلوچستان پر محیط ہے، جہاں 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک شخص آباد ہے اور اسے… Read more »



محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا،مصدق ملک

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں ورلڈ ویٹلینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جنگلی حیات انسانی زندگی کے لیے بہت اہم ہے، ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا، پانی بنیادی ضرورت ہے، دنیا بھر میں دیکھیں جہاں جہاں پانی ہے وہاں آبادی ہے۔



امن و امان کے قیام کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔



نوشکی،ڈپٹی کمشنر اورا سسٹنٹ کمشنر بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛  بلوچستان کے علاقے نوشکی کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مسلح افراد کی تحویل سے بازیاب ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں مسلح افراد کے حملے کے دوران ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمون کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے