عوام کے تعاون سے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ، علی حسن زہری

| وقتِ اشاعت :  


حب: کسی کو ذاتی مفادات کے حصو ل کے لئے عوام دشمنی نہیں کرنے دی جائے گی ۔ عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں گے اور شدید مخالفت اور سازشوں کے باوجود حب کو ماڈل ضلع بنا کر ہی دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان صدر آصف علی زرداری و صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے حب میں مختلف عمائدین اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند عوام دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ ضلع حب ترقی کرے ۔ حب کے لئے ہمارے ترقیاتی منصوبے ان عوام دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے اور مختلف ہتھکنڈوں اور منفی پروپیگنڈوں کا سہارا لے کر عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جاتی رہتی ہے ۔



صوبائی کا بینہ کا اجلاس ، زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے موثر قانون نافذ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت زمین کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے



فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون 50 سے زائد مراکزکو جرمانے عائد کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور غیر معیاری اشیا خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مختلف اضلاع میں 50 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردیے گئے۔