بلوچستان گرینڈ الائنس کے ممبران کی معطلی اور اْن کے قائدین کی گرفتاری تشویشناک ہے،بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق اور انصاف کی آواز بلند ہوئی، حکومتِ وقت نے اسے طاقت اور انتقام کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز مطالبات کے جواب میں جبر و تشدد کا راستہ اختیار کرنا انتہائی شرمناک اور آمرانہ فعل ہے۔ تنظیم نہ صرف ان ملازم کش پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے بلکہ اْن کے اس مزاحمتی عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جو پچھلے کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ لیکن ان کی شنوائی کی بجائے طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



لولی پاپ سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہوگا نہ خیرات سے ،حقوق عزت سے عوام کا غصہ ٹھنڈا ہو گا ،مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے سفرمیں وسعت وبہتری لاکربھرپورآوازاٹھائیں گے وفاقی حکومت لانگ مارچ کے وعدے ومعاہدے کو پورے اور نوٹیفکیشن جاری کرے وفاق وعدوں پرعمل درآمدنہ کرنے کی وجہ سے بداعتمادی پیداکررہی ہے گرینڈالائنس سے کیے گیے وعدوں پرعمل کریں۔



ملازمین کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں لیکچرارز کو معطل کرنا غیرجمہوری اور قابل مذمت عمل ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گرینڈ الائنس کے عہدیداروں و ملازمین کے گھروںپر چھاپے ، گرفتاریوں ، لیکچرارز کومعطل کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ عوامی حکومت ہونے کے دعویدار بلوچستان کومارشل لاء طرز پر چلا رہے ہیں



کوئٹہ میں گیس کی پریشر کم ہونے کے باعثعوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اہلیان سریاب کلی کمالو، بڑو، کلی فتح محمد بادینی گڑھ ،کلی صابر آباد، کوئٹہ نے کہا ہے کہ بنیادی ضرورت گیس کی پریشر کم ہونے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔



چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی حکومت نے چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئی بھرتیوں سے صوبے کے اسکولوں میں انگلش ،حساب اور سائنس کے مضامین کے اساتذہ کی کمی کو دور کی جائے گی ۔



اے این پی کی سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کی حمایت، 22جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے سرکاری ملازمین کے اتحاد گرینڈ الائنس کے احتجاجی شیڈول کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 جنوری کو آل پارٹی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا



مفاداتی یا وقتی سیاست کے قائل نہیں، سریاب کو ایجنڈے کے تحت پسماندہ رکھا گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب کو دہائیوں سے ایک منظم اور دانستہ ایجنڈے کے تحت پسماندہ رکھا گیا، جہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم اور ترقی کے مواقع سے محروم رکھا گیا،