بلوچستان ہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز، مانیٹرنگ اور فنانس آفیسرز کی تقرریوں کالعدم قرار دے دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ نے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو بلوچستان (PPHI-B) کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) آفیسرز اور فنانس آفیسرز کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پورے بھرتی عمل کو کالعدم قرار دے دیا۔



سردار اختر مینگل، اصغر خان ،زمرک اچکزئی کو خطوط ارسال،مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں بلوچستان کے مفادات کا دفاع کیا جائے، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی کو خطوط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پرہونے والی نئی قانون سازی میں بلوچستان کے مفادات کا دفاع کریں۔



پی ٹی آئی کو 7 نومبر کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کی مذمت جلسہ کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ میں ہوگا ، تحریک تحفظ آئین پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیاتوال، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ اور دائود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو 7 نومبر کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے جلسہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اور جلسہ کریں گے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی



جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ افسوسناک ہے،جے ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ حافظ محمد موسیٰ محمد نعیم حیدری خالد محمود محمد امین بھنگر زائد حسین قاری محمد عثمان مطیع اللہ فرہاد نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے طلباء کے بنیادی جمہوری و آئینی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے



کوئٹہ شہر سے منسلک تمام علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، نصر اللہ زیرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی سربراہی میں پارٹی کا نمائندہ وفد جس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکریٹری ندا خان سنگر صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرزاق بڑیچ حمداللہ بڑیچ عبیداللہ توخی ضلع معاونین باچا خان کاکڑ حاجی سلام بڑیچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ شہر کو گیس کی شدید قلت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ملاقات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آئے روز خطرناک حادثات کے رونما ہونے پر جس میں سینکڑوں افراد کے اموات و جھلسنے پر اظہار افسوس اور شدید مزمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کا گیس کمپنی کو زمہ دار قرار دیاگیا۔



فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے اور غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران پاک فوج کے… Read more »



چلتن گھی مل کو قابضین سے خالی کروانے کا فیصلہ، سرکاری اثاثے عوام کی امانت ہیں ان پر نجی قبضے کسی قیمت پر قبول نہیں کیے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں 33 سال سے زیرِ قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کی لیز ختم کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے غیر قانونی طور پر مل پر قبضہ برقرار رکھا



بلوچستان کے ترقیاتی سفر میں تمام سیاسی قیادت کا تعاون اور مشاورت ناگزیر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سےسینیٹر عبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا