سبی، ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا جعفر ایکسپریس محفوظ رہی

| وقتِ اشاعت :  


 ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی،دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



بلوچستان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا،وزیر صحت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کڈنی اسپتال میں گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کا عمل ایک سال تک معطل رہا، جس کے باعث مریضوں کو دوسرے صوبوں میں علاج کے لیے جانا پڑتا تھا، تاہم اب اس عمل کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ ایک… Read more »



مستونگ: دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزکے میجر سمیت 3 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس… Read more »



وزیراعظم نے کیچ میں دانش اسکول کے قیام کی منظوری دی ہے، جان بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر، سینیٹر جان محمد بلیدی نے تربت، ضلع کیچ میں دانش اسکول کے قیام کے لیے وزیراعظم پاکستان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔



ریکوڈک میں آئندہ مہینوں نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی : ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کے کمیونٹی انگیجمنٹ منیجر علی دوست یلانزئی نے کہا ہے کہ کمپنی کی پالیسی یہی ہے کہ مقامی آبادی، بالخصوص کلی دوربن چاہ جیسے قریبی دیہات کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے۔



حکومت کا صحافی اکبر نوتیزئی کو تحقیقاتی رپورٹ پر نوٹس بھیجے جانے پر تشویش ہے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر اکبر نوتیزئی کو ان کی ایک تحقیقاتی رپورٹ پرحکومت کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے اور گدوشیا پوائنٹ چینل کے مالک اوربلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالبعلم سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔