کوئٹہ؛ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت سے مطمئن ہوں ،بلوچستان میں نوجوانوں کے مسلح تنظیموں میں جانے کا سلسلہ نیا نہیں کافی عرصے سے جاری ہے ، عوام بل ادا کریں تاکہ انہیں بجلی بلا تعطل ملے ،حکومت کو بھی چاہیے کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔