گوادریونیورسٹی سمیت تعلیمی پسماندگی دورکرنے کیلئے کرداراداکررہے ہیں،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی سمیت تعلیمی ادارے صوبے سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کرتے ہوئے اور یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



فرد اور جماعت کو انتخابات کے میدان سے باہررکھنے کا آئینی جواز موجود نہیں،مولانا محمد خان شیرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ ہماری جماعت کا اصولی موقف یہ ہے کہ الیکشن اور ووٹ ہماری ضرورت نہیں ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف اتحادی جماعت کی حیثیت سے ہمارے اس موقف کی تائید کا پابند نہیں ہے۔ 



وزیر اعظم کی جانب سے کوئٹہ گرین بس سروس کیلئے 100بسیں جلد بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی جائیں گی ، بلوچستان نگران کا بینہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت منعقدہ نگران صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 کے سیکشن 32 کے ذیلی کے سیکشن 1 کے تحت متعلقہ محکمے کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی ۔،



وڈھ میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے بی این پی نے آج قومی شاہراہوں کو بند کرنیکا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے تمام ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز،آرگنائز،و ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ نگران مرکزی و بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے وڈھ میں ڈیرہ بگٹی کی طرز پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی جانبدارانہ بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف بروز منگل 26 ستمبر 2023 سے مرکزی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرکے بلوچستان میں جاری مظالم کیخلاف متحد ومنظم ہوکر بھرپور انداز میں احتجاج کریں۔



بجلی چوری پر مقدمات درج کرنے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

| وقتِ اشاعت :  


 کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ جنت گل ملاخیل اور احمد خان خلجی نے بلوچستان بھر میں بجلی چوری کے غیر قانونی مقدمات کے اندراج کے خلاف ایک آئینی پیٹشن جمع کرادی۔