منگچر ،دو افراد کی نعشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


منگچر: منگچرمیں پنیزئی ڈیم کوہک کراس کے قریب سڑک کنارے دو افراد کی نعشیں برآمد لیویز ذرائع کے مطابق آج پینزئی ڈیم کوہک کراس کے نزدیک دو نامعلوم الاسم افراد کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں



بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث، اپوزیشن کا واک آؤٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جھالاوان میڈیکل کالج کو بجٹ سے نکالنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ یہ اقدام خطرناک ہے، مشکلات ہر جگہ ہیں لیکن ایسا کرنا درست نہیں۔ یونس عزیز زہری نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپنی کوتاہیوں کا بوجھ دوسروں پر ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے تجاویز کو شامل نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا تاہم بعد میں اپوزیشن ایوان میں واپس آگئی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے جواب دیا کہ حکومت کسی کا نقصان نہیں کرے گی، کسی اسکیم کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور خضدار کے لوگوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2016 کے منصوبے پی ایس ڈی پی سے نکال دیے گئے ہیں، واک آؤٹ جمہوری عمل ہے اور بلوچستان کے حقوق پر مفاہمت نہیں کی جائے گی۔



بلوچستان میں بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام جاری ہیں،بھٹو خاندان کا پاکستان پر قرض رہتی دنیا تک ادا نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دختر مشرق، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کا پاکستان پر قرض رہتی دنیا تک ادا نہیں کیا جا سکتا۔



ماشکیل: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث بارڈر بند، روزگار اور اشیائے خوردونوش کا بحران شدت اختیار کر گیا عوام کا حکومت سے فوری بحالی کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


ماشکیل:ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور تیل کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے دوسری جانب سرحدی علاقے کے لوگوں کی معاش اور روزگار کا انحصار زیادہ تر ایران بارڈر پر ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا ہے



ضیاء لانگو کا جھوٹے الزامات پر بی وائی سی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے سے رجوع کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سابق وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے پیکاایکٹ کے تحت اپنے خلاف لگائے جھوٹے الزاما ت پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف لیگل نوٹس کے بعد ایف آئی اے سے بھی رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا جس میں پیکاایکٹ کے تحت ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ سے بی وائی سی کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے