کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری نصف آبادی پر مشتمل خواتین کے مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے بھی نئے راستے کھول رہی ہیں. یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اپنے کیرئیر میں مزید سبقت حاصل کرنے کیلئے مدد اور رہنمائی فراہم کریں۔