کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو جدیدسفری سہولیات کی فراہمی اقدامات اٹھارہی ہے، کوئٹہ شہر کیلئے گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسکے روٹس کو توسیع دی جارہی ہے جبکہ خواتین اوربچیوں کیلئے 5پنک بسیں چلائی جائیں گی،