محکمہ آبپا شی میں میں کر وڑوں روپے کی بد عنوانی، ٹھیکیدارسمیت 5افسران گر فتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی لورالائی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی اورغبن میں ملوث ٹھیکیدارسمیت 5افسران کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹریٹ آف انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی لورالائی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی اور غبن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔



غیر قانونی ٹرالنگ کسی صورت برداشت نہیں ، ماہی گیروں کے حقوق کاتحفظ کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


حکومت بلوچستان نے پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری فشریز طارق قمر اور متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔



لکپاس سے کمبیلا اور ملحقہ کلیوں کو فوری گیس فراہمی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر طارق بدوزئی

| وقتِ اشاعت :  


دشت: معروف سماجی رہنما ڈاکٹر طارق بدوزئی نے لکپاس سے یونین کونسل کمبیلا اور اس کی ملحقہ کلیوں کو گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبیلا، کلی الہیار، کلی غوث آباد، کلی ٹکری حاجی محمد شریف اور سکوزئی کے مکین گزشتہ کئی دنوں سے گیس کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



ریکوڈک منصوبے کیلیے ماشکیل سے زیرزمین پانی کی منتقلی عوام دشمنی ہے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ماشکیل سے زیرزمین پانی کی منتقلی کے اقدام کو غیر منصفانہ عوام دشمن اور علاقائی مفادات کے مکمل خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔



عالمی سطح پر امن،انصاف اور استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان اور رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وفدکے ہمراہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کرکے امریکی اسرائیلی جارحیت وسانحہ اورسپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی ودیگرکی شہادت پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔



بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، طلبہ سمیت 155 افراد پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث وہاں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ایران میں زیرِتعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد نے گوادر کے گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پاکستان کا رخ کیا۔



ایران کے ساتھ لامتناہی جنگ نہیں چاہتے، مقصد جوہری عزائم اور سکیورٹی ڈھانچے کی تباہی ہے،امریکی وزیرِ دفاع

| وقتِ اشاعت :  


امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ یہ آپریشن ’لامتناہی جنگ‘ میں تبدیل نہیں ہوگا بلکہ مقصد ایران کے میزائل اور سکیورٹی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق ’ایران جیسے رجیم کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘



کوئٹہ میں سریاب مل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں صدام پھاٹک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب اسکی بیوی سکینہ اور ایک بچہ شایان جاں بحق ہوگئے ۔