گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،2 فروری سے انسداد پولیو مہم کا آغازہوگا،کوآرڈینیٹر ای او سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے حکام کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام اضلاع میں تیاریاں جاری ہیں۔



جماعت اسلامی صوبے میں مرحلہ وار نئے تعلیمی ادارے قائم کریگی، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے زیرِ اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے نظام کو مزید منظم، موثر اور معیاری بنانے کے لیے ایک اہم مشترکہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کی۔



نظریات کے دعویدار بینک لوٹنے پر آگئے ،سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خاران میں بینکوں کو لوٹنے والے دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کے دران 12دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے کرنل اور میجر زخمی ہوگئے،



کیسکونےکوئٹہ کے 75فیڈرز کولوڈشیڈنگ فری قرارد دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اور بورڈآف ڈائریکٹرزکی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ کے تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں کیسکونے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرکے 139فیڈروں میں سے 75فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قراردے دیاہے جن پر بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔



ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے قیامِ امن میں فورس کے کردار کی تعریف کی۔



جی ایل ایل ایس پی فیز2 کے تحت تربیت یافتہ ہنرمند نوجوانوں میں ٹول کٹس کی تقسیم

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈز سپورٹ پراجیکٹ (جی ایل ایل ایس پی) کے تحت این آر ایس پی گوادر کے زیراہتمام پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیوٹیوٹ کے احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم ہال میں جی ایل ایل ایس پی پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے (GLLSP-II) میں 182 ہنرمند نوجوانوں میں ٹول کٹس (اوزار) تقسیم کیے گئے۔



شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے ،محسن نقوی ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میجر انور کاکڑ شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شہید میجر انور کاکڑ ہما رے سر کے تاج ہیں ،شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہاراور پیارکر تے ہو ئے انہیں دلاسہ دیا اور اعلان کیا کہ شہید کے دوسرے بیٹے کو بھی ایچیسن کالج میں داخل کرایا جائے گا۔



نوکنڈی: ریکوڈک مائننگ کمپنی کا باصلاحیت طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام، 53 طلبہ میں اسناد تقسیم

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی، ضلع چاغی:ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے آر ڈی ایم سی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں (سی ڈی سیز) کے اشتراک سے نوکنڈی میں ایک باوقار اسکالرشپ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع چاغی کے 53 باصلاحیت اسٹوڈنٹس، جن میں 19 طالبات بھی شامل ہیں، نے شرکت کی۔ ان اسٹوڈنٹس کو آر ڈی ایم سی کی جانب سے مکمل طور پر مالی معاونت پر مشتمل اسکالرشپس دیئے گئے تاکہ وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر میں چھ ماہ کی فاؤنڈیشن کورس کے بعد پاکستان بھر کی مختلف جامعات میں داخلہ لے سکیں۔ اس اہم موقع پر اسٹوڈنٹس کے والدین اور کمیونٹی کے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے اس کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا۔



جامعہ گوادر سی پیک، بلیو اکانومی اور ساحلی مطالعات کا مرکز بن رہی ہے،وائس چانسلر

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : جامعہ گوادر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی پیش رفت، مستقبل کی منصوبہ بندی اور ادارے کے اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔