تربت یونیورسٹی کے ایل ایل بی طلبا کا پارلیمنٹ ہاؤس دورہ، سینیٹر جان محمد بلیدی اور ایم این اے پھلین بلوچ سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے تربت یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے فائنل ائیر کے طلبا کی پارلیمنٹ ھاوس اسلام آباد میں اہم ملاقات۔ بلوچستان کے طلبا کا پارلیمنٹ ھاوس میں شاندار استقبال کیا گیا اور ایوان بالا و ایوان زیریں (سنیٹ اور قومی اسمبلی ) کا دورہ کرایا گیا پارلیمنٹ اور پاکستان کے آئین کے تاریخ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گی۔ سنیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے پارلیمنٹ کا دورہ کرنے والے طلبا کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا، چائے کے ٹیبل پر طلبا کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے پارلیمنٹیرن نے پارلیمنٹ میں بلوچ قائدین کے سیاسی کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انھوں نے کھاکہ نیشنل عوامی پارٹی کی طویل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں ون یونٹ ختم ہوا اور ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر ملک میں جمہوری نظام عمل میں آیا۔



پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب ہے، سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پروانشل کوارڈی نیٹر بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی بلوچ ،ٹریننگ اینڈ این جی او کوارڈی نیٹر(BACP)محمد اشفاق،مذہبی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹر کے ڈی عثمانی ،مولانا احسن الحق،قاری عبدالحفیظ ،ذاکر عثمانی ،احسان اللہ اوردیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میںاسوقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد2لاکھ10ہزار کے قریب ہے جن میں سے صرف 49ہزار584رجسٹرڈ ہیں ،ایڈز کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے علماء کرام،صحافیوں اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کرداراد اکرنا ہوگا ۔



پنجاب اپنے این ایف سی ایوارڈ کے حصے سے کٹوتی کر کے بلوچستان کو سالانہ 11 ارب روپے دے رہا ہے،وزیراعظم پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بچے انتہائی باصلاحیت ہیں، بلوچستان میں دانش اسکول کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، بلوچستان میں 5 دانش اسکول بنانے جارہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا سفر آگے لے کرجائیں گے۔



وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف بگٹی قبائل بننے پر سرفراز بگٹی کو مبارکباد دی، سیاسی قیادت کی عوامی خدمت کو سراہا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



بلوچستان پاکستان کا خوبصورت حصہ ہے ترقی کا سفر آگے لے کرجائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت حصہ ہے، بلوچستان کی قیادت نے این ایف سی میں اضافے کا مطالبہ کیا، پنجاب نے اپنے حصے سے بلوچستان کو فنڈز فراہم کیے، پنجاب نے 11 ارب روپے اپنے حصے سے بلوچستان کو دیے۔



قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

| وقتِ اشاعت :  


جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔



بلوچستان سے دہشتگرد گرفتار، اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان بھر میں 90 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 700 سے زائد دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کارروائیوں میں 400 سیکیورٹی اہلکار اور شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 کے آخری تین ماہ میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔