
واشک:بلو چستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع واشک کے علاقے سلام بیک میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا اور دو طرفہ فائرنگ سے کونسلر ایوب عالم ملازئی نامی شخص جاں بحق ہو گئے بعد ازاں ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے دریں اثناءبلو چستان کے ضلع قلا ت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ بو لان کے علا قے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے۔