امریکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی 5 مسافروں کی تھیں۔



بائیڈن نے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جوبائیڈن نے2030 تک امریکا میں 50فیصد الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر اور کارسازوں کی مالی معاونت شامل ہے۔



تباہ حال معیشت، بڑھتا کورونا، ایرانی صدر کو آتے ہی چیلنجز

| وقتِ اشاعت :  


ایران کے نئے منتخب صدرابراہیم رئیسی کوعہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی، معاشی، سماجی اور دیگر داخلی اور خارجی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ایران کے آٹھویں صدر کے طور پر حلف لینے والے ریئسی کو تباہ حال ملکی معشیت، سماجی مسائل اور ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز جیسے چیلنچز کا سامنا ہے۔



مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: 2 سال میں 410 کشمیری شہید

| وقتِ اشاعت :  


بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے دو سال قبل قانون میں تبدیلی کی اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے پہاڑ توڑ دیے۔بھارت میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا جس کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔



‘ طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی’

| وقتِ اشاعت :  


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمےخلیل زادکا کہناہے کہ طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی اور طالبان خودکو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کرواسکیں گے۔



موریشین جزیرے پر خفیہ بھارتی بحری اڈے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


سیٹلائٹ تصاویر، مالیاتی اعداد و شمار اور زمینی شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت موریشس کے دور دراز جزیرے آگالیگا پر بحری تنصیب کی تعمیر کررہا ہے۔ شواہد کا جائزہ لینے والے عسکری ماہرین نے کہا کہ زیر تعمیر رَن وے یقینی طور پر بھارتی بحریہ کی جانب سے سمندری گشت کے لیے استعمال ہوگا۔



کورونا وائرس، خطرناک ممالک کی فہرست جاری

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ نے کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے تو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔