کورونا وائرس: دنیا میں 19 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔



افغانستان کے 3 بڑے شہروں میں طالبان داخل

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے۔افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔



ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ممکنہ سازش قرار

| وقتِ اشاعت :  


استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا۔ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکتا اور آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔



ابھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں، بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں، کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔



افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک،12 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


زابل:افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے زابل کے شہر قلات میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



’امریکا کے افغانستان سے انخلا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی‘

| وقتِ اشاعت :  


سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے افغانستان سے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن طالبان رہنما ملا عمر  نے اسامہ کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔



چین میں کورونا کی نئی قسم سامنے آ گئی

| وقتِ اشاعت :  


چین کے شہر نانجبگ میں سامنے آنے والا خطرناک کورونا وائرس مزید پانچ صوبوں اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ووہاں شہر میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد چین میں یہ دوسرا نیا کورونا وائرس ہے۔



چمن ، پاک افغان سرحد سے تجارت بحال، درجنوں ٹرک افغانستان میں داخل

| وقتِ اشاعت :  


چمن: چمن پاک افغان بارڈر پر چھوتے بھی صبح 12 سے شام 5بجے تک تجارت بحال رہی جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے درجنوں ٹرک پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو جبکہ افغانستان سے فرش فروٹ پاکستان میں لایا گیا ڈپٹی کمشنر ضلع چمن جمعہ داد مندوخیل نے پاک افغان تجارت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا بحالی کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا۔



امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

| وقتِ اشاعت :  


الاسکا: ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔