
بیجنگ: چین نے مغربی فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے رہنما ژینس اسٹولٹن برگ کے چین کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دینے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چین نے مغربی دفاعی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کو خطے میں نیا تنازع کھڑا کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے منظم چیلنج کا مقابلہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔