افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، 10 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں گزشتہ رات ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔



بورس جانسن نے چپکے سے شادی کرلی

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کرگرل فرینڈسےشادی کرلی۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کےکیتھیڈرل چرچ میں ہوئی جس میں  صرف30 افرادشریک ہوئے۔



واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں بڑی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔