خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل

| وقتِ اشاعت :  


خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کو یاس کا نام دیا گیا ہے جو بھارتی علاقے پورٹ بلیئر سے سمندری طوفان 600کلومیٹر دور ہے۔



فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کیلئے انتہائی فائدہ مند

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو صرف 4 ہفتے کے لیے بند کر دینا لوگوں کی دماغی صحت میں نہایت اہم تبدیلی لا سکتا ہے۔



لندن اور پیرس میں ہزاروں افراد فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

| وقتِ اشاعت :  


فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف  ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئے اور اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کے حساب کا مطالبہ  کیا۔



دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، جو بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر برقرار رہے۔



سعودی عرب کا غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


سعودی عرب نے غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔اس ضمن میں  وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ رواں سال 60 ہزار غیرملکی عازمین حج ادا کرسکیں گے۔



چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔