نماز، صف بندی اور طواف،مسجدا لحرام کی رونقیں بحال

| وقتِ اشاعت :  


سعودی حکومت نےمکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا۔کورونا  کی صورتحال میں بہتری کے  بعد مسجد الحرام کی رونقیں بحال ہونے لگیں ۔ مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔



برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


لندن: برطانیہ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان پر حلقے کے دورے کے دوران اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ چرچ میں تھے۔ چاقو سے کیے جانے والے حملے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔



افغانستان کی صورت حال آسان نہیں، پیوٹن

| وقتِ اشاعت :  


روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال آسان نہیں ہے، افغانستان میں امریکی مداخلت کے افسوسناک نتائج نکلے ہیں، امریکی مداخلت نے خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے، عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان آ رہے ہیں۔



افغان صوبے کنڑ میں دھماکا، ضلعی پولیس چیف ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔



طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، قطرکا مغربی دنیا کو مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


دبئی: قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور اس کے نئے طالبان حکمرانوں کو تنہا کرنا کوئی جواب یا دلیل نہیں بلکہ سابق باغیوں سے رابطہ کرنے سے اُن میں موجود اعتدال پسند آوازوں کو تقویت ملے گی۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے قطر میں ہونے والی سفارتی اجلاس کے دوران یہ بات کہی جہاں طالبان نے برسوں سے سیاسی دفتر قائم کر رکھا ہے۔