امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے عمل میں قطر سے زیادہ کسی ملک نے کام نہیں کیا ہے۔دورۂ قطر پر موجود انتونی بلنکن نے قطری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جانتے ہیں اس میں قطر امریکا کا شراکت دار ہوگا۔
لاپاز: جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 3 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
لندن: سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کا کہنا ہے کہ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسلامی گروہوں کی جانب سے مغرب پر بڑے پیمانے پر حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے تاہم اس بار حیتیاتی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے)کے کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق مزاحمتی محاذ کی جانب سے کی گئی ہے۔
نئی دہلی: بھارت کے متعدد اضلاع میں تیزی سے پھیلتے وائرل نے بڑے پیمانے پر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار سمیت متعدد اضلاع میں کورونا کے بعد اب ایک اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
کابل: افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بین الا قوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے۔
بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا، بھارت نے افغان صوبے پنجشیر میں پاکستان کا ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کا الزام لگایا لیکن تصویر 2018 کی امریکا میں گرنے والے طیارے کی دکھاتے رہے۔بھارتی میڈیا کا 3 سال پرانی امریکی خبر دکھا کر پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور ڈراما جھوٹا ثابت ہو گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے فارن افیئرز کمیٹی کے ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر رکن مائیک میک کول نے کہا ہے کہ افغانستا کے مزار شریف ائیرپورٹ پر 6 طیارے امریکیوں اور افغان ترجمانوں کو بیرون ملک لے جانے کے لیے کھڑے ہیں، تاہم انھیں جانے نہیں دیا جارہا ہے۔