امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔امریکہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے کی اہلیت کے حامل ایسے نئے میزائل نظام پر کام کر رہا ہے جو رفتار اور خفیہ رہنے کی صلاحیت اور دشمن کو حیران کر سکتا ہے۔
دنئی دلی: انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔ اب انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس اچاریہ نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اپنی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2 اکتوبر کو جل سمادھی ہوگی۔
کابل: طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
امتحانوں میں نقل کے حوالے سے آپ نے بہت سے واقعات سنے ہوں گے اور اس حوالے سے بے شمار طلبہ کو مختلف طریقے اپناتے دیکھا بھی ہوگا لیکن شاید ہی آپ نے آج تک ایسے طلبہ کو دیکھا ہو جنہیں امتحان میں نقل کے لیے لاکھوں روپوں کی چپل خریدنا پڑی ہو۔
ایکواڈور کی جیل میں دو گینگ گروپوں کے درمیان تصادم میں 29 قیدی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔
گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک کا منظر نامہ ہی تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔ترک خبر رساں ادارے ‘انادولو’ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں شوبز کی صنعت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جو ملک سے نہیں جاسکے وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کرکے اپنا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔
بغداد: ایران اور سعودی عرب کے نمائندوں نے عراق میں مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔ دو عراقی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تہران میں حلف اٹھانے کے بعد علاقائی حریفوں کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات ہوئی۔
سویڈن کے شہر گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ سے 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بالکونیاں تباہ ہو گئیں۔ حکام کے مطابق قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی تحقیقات دوبارہ شروع کریں گے لیکن ان کی توجہ کا مرکز امریکا نہیں بلکہ طالبان اور داعش ہوں گے۔
شمالی کوریاکی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر کیا گیا ہے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے فضا میں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔