عالمی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ فنڈنگ کی شدید کمی کی وجہ سے افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
عالمی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ فنڈنگ کی شدید کمی کی وجہ سے افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے آج 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہے، یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی ہے جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
دوحہ میں طالبان کے سیاستی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ سابق کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔ٹوئٹر پر سہیل شاہین کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور ان کے پاس حکومت چلانے کے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں گینگ وار گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکی جنرل مارک ملی نے افغانستان میں جنگ کو ’سٹریٹجک ناکامی‘ قرار دے کر امریکی شکست کا اعتراف کر لیا ہے امریکہ کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے سامنے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ ہار گیا ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
تفتان : پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آذربائیجان ،ترکی سے 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ تفتان بارڈر پہنچ گیا جہاں پاکستانی حکام نے انکا استقبال کیا کسٹم حکام کے مطابق 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ ترکی،آذربائیجان سے تفتان بارڈر پہنچے دو کنٹینرز میں این ایل سی کے ذریعے ٹائر لوڈ کرکے روانہ کر دیا باقی دو کنٹینرز ابھی تک ادھری ہے
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پر ڈرون حملے بند کریں ورنہ ذمہ دار خود ہوں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 737 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 79 ہزار 748 ہو چکی ہیں۔