اسلام آباد: آئی سی آئی جے کی جانب سے ریلیز کیے گئے پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔جن طاقتور شخصیات کے اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان میں اردن، قطر، امارات، یوکرین، کینیا، ایکواڈور اور چیک ری پبلک سمیت 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابق حکمران شامل ہیں۔