کورونا وائرس: نیپال کو بھارت کی طرح بڑی انسانی تباہی کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


نیپال میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال، یومیہ مثبت آنے والے کیسز کی شرح 47 فیصد ہوگئی، برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے سے نیپال کو بھارت کی طرح بڑی انسانی تباہی کا سامنا ہے۔



دو ہفتوں میں کورونا سے 16 بھارتی شوبز شخصیات ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


دو ہفتوں میں کورونا سے 16 بھارتی شوبز شخصیات ہلاکپڑوسی ملک بھارت اس وقت کورونا کی دوسری لہر کے دوران بدترین حالات کا شکار ہے اور وہاں گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ 2 سے ساڑھے تین ہزار افراد وبا کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔



افغانستان سے امریکی انخلا نہ ہونے پر طالبان کے حملے شروع

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان سے مہلت ختم ہونے کے باوجود امریکی فوجی انخلا نہ ہونے پر طالبان نے صوبہ ہلمند میں افغان فورسز پر حملوں کا آغاز کردیا۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان نے کہا کہ طالبان نے مختلف سمتوں سے حملے کیے ہیں۔ طالبان نے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گرد و نواح میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان میں سے کچھ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔



خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

| وقتِ اشاعت :  


بماکو: مالی میں ایک خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کے ہاں 5 بچیوں اور 4 بچوں کی ولادت مراکش کے اسپتال میں ہوئی ہے۔



بھارت میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ  پہلے سے موجود وائرس سے پندرہ گنا زیادہ طاقتورہے۔ نئی قسم کے وائرس سے مریضوں کی حالت تین چار روز میں تشویشناک ہوجاتی ہے۔