آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث اس بار بھی اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے خدشات کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال انڈونیشیا سے مسلمان حج کے لیے نہیں جاسکیں گے