سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


 رپورٹ کے مطابق شاہی دیوان نے آج اعلان کیا کہ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ ہیئت کبار العلما، علمی تحقیقات و افتا کی عمومی صدارت اور مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔



پاکستان کو اپنی سیکیورٹی یقینی بنانی چاہیے، افغانستان کو حملوں کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے،ذبیح اللہ مجاہد

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بار بار کے انتباہات میں کہا گیا تھا کہ کابل کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔



فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل

| وقتِ اشاعت :  


انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔



فلسطینی ریاست کے حق میں بڑھتی حمایت، دو ریاستی حل پر عالمی سربراہی اجلاس آج ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


فرانس اور سعودی عرب آج نیو یارک میں درجنوں عالمی رہنماؤں کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے اکٹھا کریں گے، جن میں سے کئی ممالک ایک باقاعدہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کی توقع ہے، یہ ایک ایسا قدم ہے جو اسرائیل اور امریکا کے سخت ردعمل کو دعوت دے سکتا ہے۔



پاکستان دفاعی بجٹ کو شفاف بنائے اور پارلیمانی نگرانی بڑھائے، امریکہ 

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی اور خفیہ اداروں کے بجٹ کو پارلیمانی یا شہری عوامی نگرانی کے تحت لائے، تاکہ مالیاتی شفافیت اور احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔